مزید خبریں

پڈعیدن: لمبے عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 

پڈعیدن (جسارت نیوز) محکمہ تعلیم کی ضلعی ریفارم اوور سائٹ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ سنجرانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں لمبے عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع میں بند اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے اور وہاں پر اساتذہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی تعداد مدنظر رکھتے ہوئے ایس ٹی آر پالیسی کے تحت اساتذہ کو مقرر کرنے کے لیے کہا گیا جبکہ اسکولوں کے ایس ایم سی فنڈز کے استعمال کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اور تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی، مرمت طلب اسکولوں کی فوری مرمت کے لیے ایکسین ایجوکیشن ورکس کو ایسے اسکولوں کی لسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ضلع کے 7 مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ضلع میں عادی غیر حاضر اور مسلسل غیر حاضر رہنے والوں کی تنخواہیں بند کرنے اور انہیں نوکری سے برطرف کرنے کے لیے کارروائی ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں طلباء کی تعداد زیادہ ہے اور وہاں اساتذہ کی تعداد کم ہے وہاں پر چیف مانیٹرنگ آفیسر کے ساتھ مشاورت کے ساتھ مزید اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں سے اساتذہ کو دوسرے اسکولوں میں منتقل کیا جائے۔