مزید خبریں

اسلام آباد، پشاور سمیت بالائی علاقوں میں زلزلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد، پشاور اور سوات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان ، کوہاٹ، ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ان کے علاوہ مظفرآباد شہر، ضلع لوئر دیر، مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر زیر زمین تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان سرحد کا علاقہ تھا۔