مزید خبریں

سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی ‘ کے الیکٹرک معاہدہ طلب کرلیا

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت،عدالت نے کے ایم سی سے کے الیکٹرک کے ساتھ ہونے والا معاہدہ طلب کرلیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے، عدالتکے معاون منیر اے ملک ایڈووکیٹ کاکہناتھا کہ میں اپنے تحریری دلائل جمع کرا دیے ہیں ،درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ میونسپل ٹیکسز کا الگ سے ڈپارٹمنٹ ہے صرف وہی ٹیکس وصول کرسکتے ہیں کوئی اور نہیں ،کے الیکٹرک ایک الگ کمپنی ہے وہ بجلی کی فراہمی کا کام کرتی ہے ،عدالت نے استفسار کیاکہ آپ کا کہنا ہے کہ کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے میونسپل ٹیکس نہیں اکٹھا نہیں کیا جاسکتا ہے،درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ صرف سرکاری ملازم ہی یہ ٹیکس وصول کرسکتا ہے کوئی اور نہیں ،اگر ہم یہ ٹیکس نہیں دیں گے تو ہماری بجلی کاٹ دی جائے گی ،کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بھی خلاف ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ اس سے ایک عام آدمی کیسے متاثر ہوسکتا ہے ،درخواست گزار کا کہناتھا کہ عام آدمی اگر یہ ٹیکس نہیں دے گا تو اس کی بجلی کاٹ دی جائے گی ،نیپرا نے کے الیکٹرک کو جو ذمے داری دی ہے اس کے تحت بھی کے الیکٹرک یہ ٹیکس وصول نہیں کرسکتا،میونسپل ٹیکس دینے کو تیار ہیں مگر کے الیکٹرک کے ذریعے نہیں ،کے الیکٹرک میونسپل ٹیکس وصول نہیں کرسکتا بلکہ ٹی وی فیس بھی وصول نہیں کرسکتا ہے ،عدالت میں میئر کراچی کاکہناتھاکہ کے ایم سی کا کے الیکٹرک کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے وہ جمع کرایا ہوا ہے ،عدالت نے میئر سے استفسار کیاکہ آپ کیوں زور دے رہے ہیں کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی پر اور بھی ادارے ہیں ،میئر کراچی کاکہناتھا کہ3 یوٹیلیٹی ادارے ہیں کراچی میں بہت سے علاقے ہیں جہاں گیس نہیں ہے ،سب سے فائدہ مند کے الیکٹرک ہی تھا اس لیے ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ،پی ٹی وی اسلام آباد کا ادارہ ہے لیکن کے الیکٹرک کے بل میں فیس لے جارہی ہے ،کم سے کم میونسپل ٹیکس 50 روپے زیادہ سے زیادہ2 سو روپے ہے۔عدالت نے کے ایم سی سے کے الیکٹرک کے ساتھ ہونے والا معاہدہ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔