مزید خبریں

بدین : بے امنی کیخلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے

بدین (نمائندہ جسارت ) بدین میں بے امنی کے خلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے چوریوں اور ڈکیتیوں کے خلاف سخت نعرے بازی شٹر بند ہڑتال کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں گزشتہ چند ماہ سے چوریوں ڈکیتیوں اور رہزنی کی وارداتوں کے خلاف بدین شہری اتحاد کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو پارک سے سیکڑوں شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی بدین پریس کلب پہنچی جہاں پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں خلیفہ طارق عزیز میمن عاشق حسین خواجہ عبدالغنی جوکیو ممتاز پنہور اقبال میمن ابلانی شجاعت حسین خواجہ محمد سومرو انیس میمن شاہد خان آفریدی شاہنواز سیال ارباب رفیق نہڑیو سید حیدر شاہ سانول گوپانگ سید زین شاہ نوشاد احمد خان نثار احمد لغاری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین سندھ کا پرامن ضلع ہے لیکن چند ماہ سے بدین کو چوروں ڈاکوؤں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی کاروباری ایجنسیوں اور دیگر کاروباری مراکز پر دن دہاڑی لاکھوں روپے کی ڈکیتیاں روز کا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے امنی ختم کرکے ملزمان گرفتار کر کے شہریوں کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے دوسری صورت میں شہری شٹر بند ہڑتال کی کال دیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ آئی جی سندھ ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ بدین میں بے امنی کا نوٹس لے کر شہریوں کو جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔