مزید خبریں

بچوں کو بہتر نگہداشت بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے،یاسین آرائیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہے ان کی بہتر نگہداشت و مختلف بیماریوں سے انہیں محفوظ رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں نے ویلفیئر کے افس میں منعقدہ ماہوار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ویلفیئر کے سینئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔ نائب صدر شاہد راجپوت۔جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ۔ شعبہ خواتین کی انچارج میڈم صاعقہ قاضی۔محمد حنیف شیخ۔ ڈاکٹر دانش۔ قمر قریشی۔چیئرمین حاجی محمد اسماعیل شیخ۔ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ملک فرحت عباس۔ محمد اسلم شیخ۔ یوسف میمن و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ 29 اپریل سے 5 مئی 2024ء تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم جس میں 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروکار لائیں اور پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔انہوں نے خاص کر خواتین عہدے داران کو ہدایت دی کہ وہ ایسے بچوں کی نشاندہی کریں جن کے والدین پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہیں تاکہ انہیں اس موزی مرض سے متعلق بتایا جا سکے کہ اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے اس سے بچاؤ صرف انسداد پولیو کے دو قطرے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حیدراباد ڈاکٹر لالا جعفر میں جو انتظامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ملک کے روشن مستقبل کے لیے بھائی خان ویلفیئر ہمیشہ اپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔