مزید خبریں

فائرنگ اوردیگرحادثات میں 6افراد جاں بحق‘5زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں فائرنگ اور دوسرے حادثات واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ، جاں بحق اور زخمیوں میں ماں بیٹی اور 2پولیس اہلکا ر اور خودکشی کرنے والا سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلستا ن جوہر بلاک 15میں راڈو بیکری کے قریب مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار 2افراد32سالہ عمران ولدفدا حسین ڈومکی اور رانا بشارت ولد رشید ڈومکی پر اندھادھند فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیااور فرارہوگئے جب کہ زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیاجہاں بشارت ڈومکی زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘گلستان جوہرپولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ اس دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے تاہم واقعہ کی مزید تفتیش کرر ہے ہیں ، چوکنڈی قبرستان اسٹاپ کے پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 32سالہ پولیس اہلکار سائیں بخش جاں بحق اور دوسرا 26 سالہ پولیس اہلکارکاشف علی ولد عبدالمجید شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کا زمہ دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔ددنوں پولیس اہلکار اسپیشل سیکورٹی یونٹ میں تعنیات ہیں۔ ماری پور گلبائی چوک کے قریب گودام میں کام کے دوران سر پر وزنی چیز گرنے سے ایک 45 سالہ مزدور جاوید ولد ابراہیم جاںبحق ہوگیا متوفی ماری پورکا ہی رہائشی تھا۔ ملیر کھوکھراپار فیصل بینک پر تعینات 35سالہ سیکورٹی گارڈ ساجد حسین ولد صادق نے خود کو گولی خود کشی کرلی ، واقعہ کی اطلاع پرکھوکھراپارپویس موقع پر پہنچ کرلاش کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ گرومندر اسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میںایک شخص جاں بحق ہو گیاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50سالہ کریم بخش ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ۔