مزید خبریں

فراز حسیب کا لیاقت آ باد میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤ ن فراز حسیب کاڈاکخانہ لیاقت آ باد میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ،ا س موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، چیف میڈیکل آفیسر آمنہ اظہار، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض احمد، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈ، دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین فراز حسیب نے میٹرنٹی ہوم اور ڈسپنسری میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا معائنہ کیا۔ چیئرمین فراز حسیب نے ڈسپنسری کے احاطے میں کھڑی غیر متعلقہ گاڑیوں اور غیر مناسب اشیاء کی موجودگی اور ڈسپنسری کے کمروں پہ قبضہ مافیا کے قبضے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔فراز حسیب نے اپنی نگرانی میں قبضہ شدہ کمروں کو کھلوا کر ڈسپنسری کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ عرصہ دراز ڈسپنسری کے میٹر سے چوری کی جانے والی بجلی کے غیرقانونی کنکشن کو کٹوا دیا۔ فراز حسیب نے ڈسپنسری کی انتظامیہ اور بالخصوص چوکیداروں کوہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔