مزید خبریں

آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق سماعت

کراچی ( کورٹ رپورٹر)آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت، پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام نے جواب عدالت میں جمع کرادیا ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام کی جانب سے جواب مین بتایا گیا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی شکایت کیلیے بنائی گئی ہیلپ لائن 1093 بحال کر دی ہے،جنوری 2022 سے مارچ 2024 تک 19 ہزار سے زائد کتوں کو ویکسین لگائی گئی ہے ،چار اضلاع میں ربیز کنٹرول سینیٹرز بنائے گئے ہیں ۔