مزید خبریں

ـ14سالہ عطاء اللہ کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کی ہدایت

کراچی ( کورٹ رپورٹر)14سالہ لڑکے کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ،عدالت نے جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز اجلاس کرنے کی ہدایت۔درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ 14 سالہ عطاء اللہ کو لیاقت نیشنل اسپتال کے گیٹ سے اٹھا یاگیا۔ تفتیشی افسرکے جواب پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ 14 سالہ لڑکے کی جبری گمشدگی کیسے ہوسکتی ہے‘ ڈی آئی جی کو کارروائی میں تعاون کرنے کا حکم دیا۔