مزید خبریں

میں بڑھتی شکایت پر وفاقی محتسب اعلیٰ کا نوٹسEOBIـ

ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان اسرار ایوبی نے بتایا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی نے ای او بی آئی کے خلاف بیمہ دار افراد کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس مسئلہ کے حل کے لیے ازخود نوٹس بھی لیا ہے۔ لہٰذا ان کے احکامات پر سید ذاکر حسین ایڈوائزر محتسب اعلیٰ کراچی آفس دیگر حکام کے ساتھ آج ای او بی آئی عوامی مرکز شارع فیصل کراچی میں قائم تینوں ریجنل آفسوں کا معائنہ کریں گے۔ معائنہ ٹیم موقع پر موجود بیمہ دار افراد اور پنشنرز سے ملاقات کرکے ان کی شکایات بھی سنے گی اور ان جملہ شکایات پر مشتمل اپنی رپورٹ 20 دن کے اندر وفاقی محتسب اعلیٰ اسلام آباد کو پیش کرے گی۔