مزید خبریں

مزدوروں کو تاریخی پیکیج دلوائیں گے‘ وحید حیدر شاہ

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر نائب صدر و مرکزی ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ،وحیدحیدرشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل ملازمین کے بورڈ امتحانات میں 90فیصد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو کیش ایوارڈ مارچ کی تنخواہ کے ساتھ ادا کردیا جائے گا۔ جبکہ ایجوکیشن گرانٹ اپریل کی تنخواہوں کے ساتھ ملے گی۔ اسی ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ورکرز کو ’’گرومنگ اینڈ ڈریس الاؤنس‘‘ بھی ادا کردیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریجن کے مختلف ڈویژنز کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ورکرز کو پی ٹی سی ایل کو منافع بخش ادارے کے اسٹیٹس برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان تمام ملازمین کو بھی بونس اور تنخواہوں میں اضافہ دیا جائے جن کے خلاف کوئی بھی انتظامی کاروائی ہورہی ہے۔ تاکہ وہ بھی اپنی فیملیز

کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مرکزی قیادت چیئرمین سردار اورنگزیب (ایبٹ آباد) صدر ضیاء الدین ( کراچی) اور حافظ لطف اللہ خان ( لاہور) پر بھرپور اعتماد ہے۔ فیڈریشن قیادت عید کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی اور ورکرزکو ایک تاریخی پیکیج لے کر دے گی۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر A گریڈ حاصل کرنے والے ورکرز، خلیق الزمان صدیقی، محمد ابرار، صحبت خان، نور نواز مروت اور فیاض بھاجی کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چودھری یاسین گجر، راجہ حق نواز نے بھی خطاب کیا۔