مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ108ضلع جنوبی عبرت سعید قریشی

جسارت: آپ کا مکمل تعارف جس میں آپ کی تعلیمی قابلیت، رہائشی تعلق پروفیشنل ودیگر جو آپ دینا چاہے؟

عبرت سعید قریشی : میرا نام عبرت سعید قریشی ہے ۔تعلیمی قابلیت ایم اے اردو ہے۔جبکہ میری رہائش حوا بائی مینشن بی پی چوک نشتر روڈپر ہے۔میرا کاروبار ادوایات کی تجارت ہے۔

جسارت : آپ کے حلقہ صوبائی اسمبلی کا حدود اربعہ کیا ہے اور کون کون سے علاقے شامل ہیں؟

عبرت سعید قریشی : میرا صوبائی حلقہ سات مکمل یوسی اور دو وارڈ پر مشتمل ہے۔غلام شاہ لین،گھانچی پاڑہ ‘گھانس منڈی‘ رنچھوڑ لائن ‘گزدر آباد‘ غازی نگر‘ عثمان آباد‘ گارڈن‘ نشتر روڈ‘ جوبلی ‘ ملت نگر ‘ نانک واڑہ‘ اسلم روڈ ‘فوارہ چوک ‘مدینہ کالونی وغیرہ شامل ہیں۔

جسارت: ووٹر کی تعداد، مرد و خواتین اور یہاں کی آبادی کتنی ہے؟

عبرت سعید قریشی : 3 تقریبا دولاکھ سے زائد ووٹر ہیں جبکہ مرد و خواتین کا تناسب تقریبا 60فیصد اور40فیصد ہے۔

جسارت: آپ کے حلقہ انتخاب کے 10بڑے مسائل کون سے ہیں؟ مختصر بتادیں۔

عبرت سعید قریشی :گیس‘پانی‘ بجلی‘ صحت‘تعلیم‘ صفائی‘ نکاسی آب‘ خستہ حال سڑکیں اور گلیاں‘صحت مند سرگرمیوں کے مراکز کا نہ ہونا‘ نادرہ آفس کا نہ ہونا

جسارت: آپ کے حلقے میں اس سے قبل سابق رکن صوبائی اسمبلی کون تھے اور انہوں نے کیا کام کیے ہیں؟

عبرت سعید قریشی :یہاں سے پی ٹی آئی جیتی تھی۔لیکن بظاہر کوئی تبدیلی ہمیں کسی بھی حوالے سے نظر نہیں آئی ممکن ہے کسی کونے میں کوئی ترقیاتی کام ہوا ہو جو ان کی اپنی نظر میں ہو

جسارت:سوال: جیتنے کے بعد آپ کی ترجیحات کیا ہوں گی؟

عبرت سعید قریشی :میری ترجیحات میں مندرجہ ذیل کام شامل ہیں۔گیس کی لوڈشیدنگ ختم کرنا، ہر گھر تک پانی پہنچاناحلقے میں تعلیم کے تدریج کے لئے نئے تعلیمی اداروں کا قیام،نجی بنیادوں پر روزگار کے مواقع شامل ہیں۔

جسارت: لوگ جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں؟

عبرت سعید قریشی :لوگ جماعت اسلامی کو ووٹ اس لئے دیںکہ یہ دیانت دار اور امانت دار لوگوں کی جماعت ہے۔یہ کرپشن سے پاک ہے۔اس کے لوگ نہ بکتے ہیں نہ جھکتے ہیں