مزید خبریں

امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ242ضلع کیماڑی، فضل احد حنیف

این اے242 سے فضل احد حنیف جماعت اسلامی کے امیدوارہیں‘18برس سے درس وتدریس سے وابستہ ہیں‘درس نظامی و اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا ہے‘ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز جمعیت طلبہ عربیہ سے کیا‘ سندھ کے منتظم رہے ہیں‘جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیررہے آجکل ضلع کیماڑی کے امیرہیں
سوال: آپ کے حلقہ انتخاب این اے کے 10بڑے مسائل کون سے ہیں؟ مختصر بتادیں
بلدیہ ٹاون کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کا پانی میسر نہیں ہے‘دن میں 12گھنٹے سے زائد کی بجلی کی آنکھ مچولی ہے‘گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے
100 بستروں کا اسپتال اور ہارٹ ایمرجنسی اسپتال کئی سال سے عمارت اور سامان کے ساتھ موجود ہیں لیکن تاحال شروع نہیں کیا گیا۔‘بلدیہ ٹاون میں کوئی سرکاری یونیورسٹی نہیں ہے جہاں بچے اور بچیاں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے جاسکیں۔
حلقہ میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے‘ سڑکیں کئی سال سے مرمت نہیں کی گئی ہے۔بلدیہ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کا بھی ایک مسئلہ ہے۔بلدیہ ٹاون میں ایک گرلز کالج اور ایک بوائز کالج ہے جوکہ بلدیہ کی آبادی کے لئے ناکافی ہے،حلقہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی تنصیب اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی ضروری ہے۔
آپ کے حلقے میں اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی کون تھے اور انہوں نے کیا کام کیے ہیں؟
بلدیہ ٹاؤن مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ یہاں سے ماضی میں منتخب ہونے والے نمائندوں نے کے بینک بیلنس میں تو ترقی ہوئی لیکن بلدیہ میں ترقیاتی کاموں سے محروم رہا۔یہاں کے عوام بجلی پانی گیس جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ صحت اور تعلیم کی سہولیات ناپید ہیں نوجوان کے لئے کھیل کے میدان اور پارکس موجود نہیں۔
جیتنے کے بعد آپ کی ترجیحات کیا ہوں گی؟
جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی بلدیہ ٹاؤن میں پارکس اور اسکول بنائے سڑکوں کا جال بچھایا اور سب بڑھ کر بلدیہ ٹاؤن کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔ آج بھی بلدیہ ٹاؤن کے عوام کے پاس آپشن صرف جماعت اسلامی ہے۔
سوال: لوگ جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں؟
جواب:بلدیہ ٹاون کے مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی ہے ۔کیونکہ ہم نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی بلدہ ٹاون سمیت شہر قائد کے ہر مسائل پر توانا آواز اٹھائی۔ہم نے بحریہ ٹاؤن،کے الیکٹرک،واٹر بورڈ ، سوئی گیس اور نادراجیسے اداروں کو عوام کے مسائل حل کرنے پر مجبور کیا۔اسی وجہ سے ہم چاہتے ہیں کہ 8 فروری کو ٹیم حافظ نعیم الرحمان کو کامیاب کریں ترازو پر مہر لگائیں اور خدمت کے سفر میں ہمارے ہمسفر بن جائیں۔