مزید خبریں

عالمی ادارے کی سربراہی‘ جنوبی افریقا اور مراکش میں مقابلہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا اور مراکش اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہی کے لیے ایک دوسرے کے مقابل کے طور پر میدان میں آگئے ۔ اقوام متحدہ کے اس ہم ادارے کا نیا سربراہ جلد منتخب کیا جائے گا۔ رباط حکومت پر اعتراض کیا جارہا ہے کہ اس نے صحارا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اس لیے اس اہم عہدے کے لیے اس کی ساکھ خراب ہوچکی ہے اور وہ منصب کے لیے موزوں نہیں ہے۔ دوسری مراکش مغربی صحارا پر اپنی حکمرانی کا دعویٰ رکھتا ہے او انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔ واضح رہے انسانی حقوق کے ادارے کی 17 سالہ تاریخ میں یہ صرف دوسری بار ہوا ہے کہ یہ ادارہ اپنے صدر کے بغیر ہے۔ جلد ہی اس کا صدر منتخب کرنے کے لیے خفیہ ووٹنگ کی جائے گی۔ یہ بھی پہلا موقع ہے کہ 2افریقی ممالک کے درمیان ہی صدارت پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ عام طور پر افریقی ملک ایک بلاک کی صورت میں ہی ووٹ دیتے ہیں۔جنوبی افریقا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینیوںکی آواز بن کر ابھرا ہے،جب کہ مراکش کی حکومت اسرائیل سے تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ چکی ہے۔