مزید خبریں

کیوبا: پیٹرول کی قیمتوں میں 5گنااضافہ‘ شہریوں کا احتجاج

ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے پیٹرول 5گنا مہنگا کردیا گیا ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 25 پیسو سے بڑھ کر 132 پیسو ہوجائے گی۔تقریبا ایک کروڑ آبادی پر مشتمل کیوبا کو 1990 ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب عوام مہنگائی پر سراپا احتجاج ہیں۔