مزید خبریں

روس: ہنر مند غیر ملکیوں کے لیے مستقل رہایش کی سہولت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی کردی جس کے تحت ہنر مند غیر ملکی افراد کو روس میں رہایشی اجازت نامہ حاصل کرنے کا موقع مل جائے گا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ہنر مند ماہرین دوسرے غیر ملکیوں کے مقابلے میں آسانی سے ایسا اجازت نامہ حاصل کر سکتے تھے،تاہم یہ محدود مدت کے لیے ہوتا تھا۔ نئے قانون کے مطابق انتہائی ہنر مند غیر ملکی افراد بھی روس میں مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔