مزید خبریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس آنجہانی ہوگئیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی والدہ امالیجا ناوس کچھ روزبیماری میں مبتلا رہنے کے بعد 78 سال کی عمر میں آنجہانی ہوگئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق امالیجا ناوز کی موت ریاست فلوریڈا میں ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میلانیا ٹرمپ نے اپنی والدہ کو ایک مضبوط خاتون قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں وہ وائٹ ہاؤس کے اوپر کے حصے میں بھی رہی تھیں اور ان کے سابق صدر سے بہت اچھے تعلقات تھے۔