مزید خبریں

کے سابق ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے‘ ذوالفقار شاہKMCـ

سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ ٹی ایم سیز رہنماؤں راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،بنارس جدون،عباس احمد،ریحان قاضی، محسن خان، عادل خان، بشیر مسیح، عمانوائیل، فاضل مسیح، پرمیشں چوہان نے کہا ہے کہ ٹی ایم سیز اور کے ایم سی کے ریٹائرڈ ووفات یافتہ ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ٹی ایم سیز اور کے ایم سی کے درمیان واجبات، پنشن اور فنڈز کے کیسز کے معاملات کو حل کروانے کے لیے سجن یونین اپنا فعال اور قانونی کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں کے علیحدہ علیحدہ وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفود نے انہیں بتایا کہ میئر کراچی نے غیر قانونی طور پر عدالت میں طے شدہ SOP کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف ایک ہفتے کے نوٹس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل کو 9 اکتوبر کو لکھے گئے خط کی منظوری آنے کے بغیر ہی 16 اکتوبر سے ٹی ایم سیز کے واجبات، پنشن، گریجویٹی، پنشن کمیوٹیشن اور پراویڈنٹ فنڈ کے کیسز لینے سے انکار کرکے 250 سے زائد فیملیوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ ان ریٹائرڈ اور وفات یافتہ ملازمین کے کیسز کو نہ ہی ٹی ایم سیز لے رہی ہے اور نہ ہی کے ایم سی لے رہی ہے جس سے یہ فیملیاں بے یقینی کا شکار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ان ملازمین کو یقین دلایا کہ چونکہ تمام سروس کے دوران آپ کے فنڈ، پنشن کمیوٹیشن کی کٹوتیاں کے ایم سی کو دی گئی ہیں۔ لہٰذا ادائیگیوں کی ذمہ داری بھی کے ایم سی کی ہے۔ آئندہ اگر طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہے تو اس سلسلے میں تمام ٹی ایم سیز اور کے ایم سی کو بیٹھ کر لائحہ عمل بنانا ہو گا۔ اس سلسلے میں ماضی میں بھی کمشنرکراچی نے عدالتی احکامات پر طریقہ طے کرکے تمام فریقین کو ایک جگہ جمع کرکے SOP بنائی تھی۔ اگر ٹی ایم سیز اور کے ایم سی اس نظام کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں توبھی مشاورت سے طریقہ کار طے کیا جائے جوکہ تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ سجن یونین اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے ملازمین کو ریٹائرڈ ووفات پاجانے والے ملازمین کے زیرالتوا کیسز کی فہرست بناکر انہیں دینے کی ہدایت دی ہے۔ تاکہ اس سلسلے میں قانونی طریقہ کار اپناکر مسئلے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی،ٹی ایم سیزاور ریٹائر ملازمین واجبات کی ادائیگی میں فریقین ہیں۔ لہٰذا وہ یکطرفہ طور پر اس سلسلے میں عدالت میں تمام فریقین کے دستخطوں سے طے شدہ SOP کی موجودگی میں تنہا فیصلہ نہیں کرسکتے، اس سلسلے میں فائنل فیصلہ لوکل گورنمنٹ کرے گی۔ انہوں نے تمام ریٹائرملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے کیسز کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے نہ لینے پر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کریں تاکہ اس پر فیصلہ لیا جاسکے۔