مزید خبریں

عمران خان کی درخواست ضمانت پرایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔ عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بار بار جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک طریقہ کار موجود ہے، کیس مقرر ہوجائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرگمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔