مزید خبریں

بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا

اسلام آباد/ ویانا (آن لائن) بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نیوٹرل ایکسپرٹ میں کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت کل 20 اور پرسوں21 ستمبر کو ہو گی۔ اٹارنی جنرل نیوٹرل ایکسپرٹ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ویانا روانہ ہو گئے۔ کشن گنگا ڈیم کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔ بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ نیوٹرل ایکسپرٹ فورم میں چیلنج کیا ہے۔ نیوٹرل ایکسپرٹ 2 ملکوں کے درمیان معاہدے کے ڈیزائن کو دیکھنے کا فورم ہے۔ بھارت کا موقف ہے کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر صرف ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے، انڈس واٹر ٹریٹی کی نہیں۔ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت نے دریائے جہلم پر کشن گنگا ڈیم تعمیر کر کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کی ہے۔ دونوں فریقین متنازع منصوبوں پر اپنا موقف پیش کریں گے، پاکستان نے 330 میگاواٹ کشن گنگا اور 850 میگاواٹ ریتلے پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔ بھارت دونوں پروجیکٹس پاکستان کے دریائوں جہلم اور چناب پر تعمیر کررہا ہے۔