مزید خبریں

اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیرحل کرانے میں اپنی ناکامی کااعتراف کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں اقوام متحدہ کے مندوب جولین ہار نئس نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرسکے، امید رکھنی چاہیے کہ مستقبل میں بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کرلیں گے، کشمیر کے مسئلے پر جنرل اسمبلی میں بات ہوتی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، اقوام متحدہ مسائل پر بات چیت کا فورم ہے ہم طاقت کا استعمال کرکے مسائل حل نہیں کرتے ‘ پاکستان کو اپنے معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، وقت آگیا ہے پاکستان کی حکومت اور بیوروکریسی اپنے اخرجات کم کرے۔ وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔