مزید خبریں

سکھر: مولانا حزب اللہ جکھرو نے باگڑجی میں حفیظ اللہ جمالی کی عیادت کی

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے باگڑجی میں برادر حفیظ اللہ جمالی امیر جماعت اسلامی باگڑجی ٹاؤن کی عیادت کی اور طبیعت دریافت کی جوایک ماہ سے سخت علیل ہیں ،مولانا نظیر احمد کاشانی،حافظ میر ہزار خان لاشاری، ضیاء الرحمان جونیجو،سیف اللہ ،فیصل بھائی،سجاد اللہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ایں انہوں نے باگڑجی میںجماعت اسلامی کے دیرینہ رکن عبدالکریم جونیجو کی بھی عیادت کی جو صاحب فراش ہیں، مولانا حزب جکھرو نے دعا کی کہ اللہ جلد صحت وتندرستی عطا فرمائے۔