مزید خبریں

آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا‘ یوسف رضا گیلانی

لاہور (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا،عاصمہ جہانگیرنے ہمیشہ انسانی حقوق کیلیے آواز بلند کی۔عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کے آگے بڑھنے میں عدلیہ کا اہم کردارہوتا ہے، معاشرے عدل کی بنیاد پرہی ترقی کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا، 58 ٹو بی کے خاتمے پر عاصمہ جہانگیر بہت خوش تھیں، عاصمہ جہانگیرنے ہمیشہ انسانی حقوق کیلیے آواز بلند کی، چارٹرآف ڈیموکریسی پرعملد رآمد کرانے کی ذمہ داری میری تھی۔