مزید خبریں

بوگس شناختی کارڈ اور ویزہ پر سعوی عرب جانے والے 2افراد گرفتار

فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آبادمیںبوگس شناختی کارڈ اور ویزہ پر سعوی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 2افرادکوجبکہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 افرادکوحراست میں لے لیاگیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جاوید خان اور رازق علی فیصل آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جارہے تھے پڑتال کے دوران دونوں کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور ویزے جعلی ثابت ہوئے۔جاوید کا اصل نام امیر حمزہ اور آزادکشمیر کا رہائشی معلوم ہوا جبکہ رازق علی کے شناختی کارڈ کا نادرا آفس میں ریکارڈ ہی موجود نہ تھا۔ دونوں جعل سازوں نے یاسر نامی ایجنٹ سے جعلی کاغذات بنوائے‘ شفٹ انچارج امیگریشن فریال خان نے جعل سازوں کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا۔ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ٹیموں نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث محمد شہباز، افتخار احمد خان اور نوید الرحمٰن کو دہلی چوک کمالیہ اور جی ٹی ایس چوک فیصل آباد سے پکڑا گیا ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے اور 1500 سعودی ریال برآمد ہوئے،،ملزمان سے حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونیوالے دو موبائل فون اور دیگر مواد بھی برآمدکیاگیا تینوںبغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی، پرائز بانڈ کے حوالے سے بھی گرفتار شدگان مطمئن نہ کر سکے۔