مزید خبریں

گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

 

لاہور/ اسلام آباد(نمائندہ جسارت+ صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا انتخابات کروائیں گے اگر مجھے کہا گیا تو 15 دن میں الیکشن کروا کے گھر چلا جائوں گا۔ الیکشن کمیشن کا انتخابات سے متعلق مشاورت کیلیے گورنر پنجاب سے مشاورت کا فیصلہ، وفد آج بلیغ الرحمان سے ملاقات کریگا۔