مزید خبریں

تاجر محنت اور ادارے تنگ کرنے میں مصروف ہیں، عدیل صدیقی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے لیاقت اینڈ سنز گروپ آف کمپنیز کی پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ میرے وطن عزیز پاکستان کے موجودہ حالات میں تاجر سخت محنت کر رہا ہے اور سرمایہ کا ری میں اضافہ کر رہا ہے، حالات سب کے سامنے ہیں، ڈالر 280سے تجاو ز کر گیا ہے، تاجر سمجھتے ہیں کہ مجبو ری ہے، ڈالر ہما رے ملک کے پاس نہیں ہے، درآمد پر سختیا ں ہیں، بینک ایل سی نہیں کھول رہے، گیس کی قلت ہے، بجلی پیدا ہو رہی ہے مگر اس کی ترسیل میں مسائل ہیں، اس کے باوجود صنعتکا ر انڈسٹریز کا پہیہ چلانے کی جدو جہد کر رہے ہیں، تاجر برادری کے حقوق کی بات کی جائے تاجروں کو ادارے تنگ کر رہے ہیں، 37محکمے حکومت سندھ کے ہیں، صنعتکار کس کس کو مجبو ریاں بتائیں پاکستان خو ش نصیب ملک ہے جس کا ریٹیلر شعبہ ترقی کر رہا ہے، جو کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پہلے تو انڈسٹریز کو تباہ کیا گیا اب ریٹیلر سیکٹر کو تباہ کیا جا رہا ہے، ہما رے مسائل حکام بالا میں اٹھائے جائیں کم از کم سرکاری اداروںکی پالیسیوں کو درست کیا جائے تاجروں کو تنگ نہ کیا جائے، سندھ فو ڈ اتھا رٹی کے اہلکار مختلف طریقوں سے تاجروں کو بلیک میل کر رہے ہیں، تاجروں کے فو ڈ لائسنس کے اجرا میں تاخیر کی جا رہی ہے جو کہ تاجر برادری کے ساتھ سراسر زیا دتی ہے۔تقریب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری بحری امور صابر حسین قائم خانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کچھ تاجروں کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی ہے جو کہ تاجروں کے ذہن میں موجود ہے، پاکستان میں سب کچھ ہے، تھو ڑی صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے، اچھی پالیسیاں بنائی جائیں تو پاکستان میں سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔