مزید خبریں

بجلی بریک ڈاؤن کا ذمے دار این ٹی ڈی سی کو ٹھہرا دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) بجلی بریک ڈاؤن کے معاملہ پر نیپرا میں اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر این ٹی ڈی سی کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔ د نیا نیوز کے مطابق اجلاس میں این ٹی ڈی سی، این پی سی سی، کے الیکٹرک، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے حکام شریک ہوئے، تمام فریقین کی جانب سے بجلی بریک ڈاؤن پر نیپرا کو بریفنگ دی گئی، ابتدائی بریفنگ میں این ٹی ڈی سی کو بریک ڈاؤن کا قصور وار قرار دیا گیا۔