مزید خبریں

گھوٹکی: پولیس افسران سمیت5اہلکاروںکو شہید کرنیوالے2ڈاکو ہلاک

گھوٹکی (رپورٹ:محمد کلیم صادق بھٹی)کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے ڈاکوئوںکے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکوں کی شناخت حاکم عرف حاکو شر کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، حاکم شر کے سر کی قیمت 50لاکھ مقرر کی گئی تھی جوکچے میں آپریشن کے دوران پولیس افسران سمیت 5اہلکاروںکی شہادت میں ملوث تھا، پولیس نے ہلاک ڈاکوئوںکے قبضے سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروںکے اسلحہ کی برآمدگی کا بھی دعویٰ کردیا ۔پولیس کے مطابقتھانہ بیلو میر پوری کی حدود کچے میں آپریشن کے دوران ملزمان حملے کی غرض سے چھپ کر کھڑے تھے کہ انہوںنے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردیا جوابی فائرنگ میںحاکم
عرف حاکو شر اور ایک نامعلوم ڈاکو مارا گیا۔ایس ایس پی تنویر تنیو کے مطابق ہلاک ڈاکوئو ں کا تعلق راحب شر گروہ سے تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف رونتی کچے آپریشن کیا جارہا ہے، پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔