مزید خبریں

دو روزہ بین الاقوامی پاکستان ایگری ایکسپو 18جون کو منعقد ہو گی

لاہور (اے پی پی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الاقوامی “پاکستان ایگری ایکسپو2022 “کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس نمائش میں پاکستانی پھلوں،سبزیوں اوران سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔پاکستان ایگری ایکسپو2022 کے لیے 18 اور19جون کو اسٹالز ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون لاہورمیں لگائے جائیں گے۔امسال پاکستان ایگری ایکسپو میں تاجکستان، ازبکستان، بیلا روس، قازقستان، سعودی عرب، دوبئی، قطر، بحرین، سری لنکا،انڈونیشیا،ملائیشیااور ترکی سے ماہرین،ایکسپوٹرزو دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ اس نمائش سے قبل محکمہ زراعت ایسی تین نمائشوں کا انعقاد کروا چکا ہے جس میں مجموعی طور پر15 ممالک سے100 وفود نے شرکت کی اور ان نمائشوں کے ذریعے پاکستانی برآمدات میں 10.2 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ایگری ایکسپو2022 کے انعقادسے ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے جو پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا ذریعہ بنے گا ۔