مزید خبریں

لیاقت آباد سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے ‘فراز حسیب

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کی کلسٹر انچارج کے الیکٹرک تبسم کنول سے ان کے دفتر میں ملاقات، اس موقع پروائس چیئرمین اسحاق تیموری، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، لیاقت آباد ٹائون کی تمام یوسیز چیئرمینز، کے الیکٹرک لیاقت آباد ٹائون کی ایریا انچارج بینش،خواجہ احسن بھی موجود تھے، اس موقع پر فراز حسیب نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اہلیان لیاقت آباد کو نجات دلوائے، کلسٹر انچارج کے الیکٹرک تبسم کنول نے میٹنگ میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کو لوڈ شیڈنگ کی تکنیکی وجوہات اور عوام کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے بارے میں آگاہ کیا، کلسٹر انچارج کے الیکٹرک نے فراز حسیب کو لیاقت آباد میں رات 1 سے 4 بجے کے دوران ہونے والی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور آج سے ان شاء￿ اللہ رات کی لوڈشیڈنگ اگلے پانچ روز تک نہیں کی جائیگی، صارفین جن کے واجبات ہیں وہ اس عرصے میں اپنے موجودہ بل کی ادائیگی کریں۔