مزید خبریں

بلدیاتی امیدواروں کو زبردستی دستبردار کرانے کا نوٹس لیا جائے،ایاز پلیجو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن سندھ کے بلدیاتی امیداروںکو زبردستی دستبردار کرانے کا نوٹس لیںانہوںنے اپنے بیان میںکہاکہ پیپلزپارٹی، سردار جاگیردار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف امیدوارون سے زبردستی ہاتھ اٹھارہے ہیں حیدرآباد میں آر اوز کو
تبدیل کیاجرہاہے پیپلز پارٹی الیکشن مینج کرنے کے لئے سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے انہوںنے کہاکہ کرپشن کیسز سے بچنے کے لئے پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم اور ن لیگ کے ساتھ انتظامی یونٹ کے نام پر سندھ کی تقسیم کا معاہدہ کیا ہے اور کراچی حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کو دہشتگرد ایم کیو ایم کے حوالے کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن آتے ہی پی پی کے وزراء، ایم این ایز، ایم پی ایز پابندی کے باوجود لالچ دینے کے لیے ترقیاتی کام کروارہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے 14 سالہ دور میں سندھ کو کھنڈر بنادیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ زبردستی دستبردار کرائے گئے امیدواروںکا فارم بحال کیاجائے ۔