جھڈو (نمائندہ جسارت) جلد کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے آج 12 جون اتوار ایک روزہ مفت کیمپ لگایاجائے گا، ایک روزہ مفت کیمپ اولڈ وارڈ نمبر 3 میں سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی جھڈو محمد اسلم قائم خانی کی رہائش گاہ کے قریب صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک لگایاجائے گا، جس میں جلد کی بیماریوں کی ماہر اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر فلک وقاص جلد، بال، ناخن، داغ دھبے، دانے کے امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ و علاج کریں گی جبکہ کیمپ میں مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔