مزید خبریں

کنزیومر رائٹس کی آگاہی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار میں سیمینار

سانگھڑ ( نمائندہ جسارت) سانگھڑ میں کنزیومر رائٹس کے بارے میں سندھ کنزیومر پروٹیکیشن ایکٹ 2014 کے قانون کے تحت قائم ہونے والی کنزیومر پروٹیکیشن کورٹس کے بارے میں صارف کو شعور و آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ کے ہال میں ایک روزہ سیمینار برائے پبلک ایورینیس ریگارڈنگ رائیٹس پروٹیکیشن انڈر دی سندھ کنزیومر پروٹیکیشن ایکٹ سے متعلق منعقد ہوا سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمکان حسین مغل۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج غلام مرتضی لغاری۔ سول جج سید رمیض راجا جج کنزیومر پروٹیکیشن کورٹ غلام ساجد فیض جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ ایڈوکیٹ حسنین نظامانی ۔ ایڈوکیٹس ۔ راؤ وسیم اختر۔محمد قذافی تنولی و دیگر کا کہنا تھا کہ آج کے سیمینار کا مقصد عام صارف کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم کنزیومر پروٹیکیشن کورٹ میں ایک سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر بغیر کسی فیس کے عدالت میں انصاف کیلئے دعوی داخل کرسکتا ہے اس کیلئے عام صارف کو ذیادہ سے ذیادہ شعور آگاہی دینے کیلئے سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی سہولت اور معاونت کیلئے یہ سیمینار منعقد کیا گیا ہے کیونکہ وکلا کا عوام سے براہ راست تعلق اور وہ ہی عوام کو سندھ کنزیومر پروٹیکیشن ایکٹ 2014 کے بارے درست معاونت و مشورہ فرام کرسکتے ہیں۔