مزید خبریں

غلام قادر توصیفی کے بڑے بھائی کو ٹنڈو یوسف قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے سینئر صحافی روزنامہ امن کے بیوروچیف غلام قادر توصیفی کے بڑے بھائی غلام نبی کو ٹنڈویوسف قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، ان کی نماز جنازہ امریکن کوارٹر میں واقع غوثیہ پارک میں ادا کی گئی جس میں حیدرآباد کے سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنما،سماجی تنظیموں تجارتی تنظیموں کے عہدیداروں، صحافیوں،وکلاء، ڈاکٹر ز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان میں سینئر صحافی عبدالحفیظ عابد، ناصر شیخ، جنید خانزادہ، محمد حسین خان، امجد اسلام، حمیدا لرحمن، خالد شیخ،ساجد علی خان ودیگربھی موجودتھے۔