مزید خبریں

سعودیہ سے آنے والی خاتون نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع

دیر لوئر (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے دیر لوئر آئی 37 سالہ خاتون 22 سالہ نوجوان احد کے ساتھ لاپتا ہوگئی، سعودی حکومت کی درخواست پر وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی خاتون کی دیر لوئر کے رہائشی نوجوان سے دوستی ہوگئی تھی اور سعودی خاتون دوستی کی خاطر ہی دیر لوئر آئی تھی۔ خاتون
25 رمضان کو سعودی عرب سے خیبر پختونخوا کے علاقے خاراڑی دیر لوئر دوست کے پاس آئی تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ 37 سالہ سعودی خاتون بینک میں آفیسر ہے، دیر لوئر کے علاقے خار اڑی کا 22 سالہ احد نامی نوجوان خاتون کے ساتھ ڈرائیور تھا۔ دیر لوئر کے نوجوان احد کے خلاف اسلام آباد پولیس نے اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ گزشتہ روز سے دیر لوئر میں سعودی خاتون کی تلاش میں مصروف ہے۔