مزید خبریں

ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25مئی تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر مفتاح اسمعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی۔شاہد خاقان عباسی اور ان کے صاحبزادے عبداللہ خاقان نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی جبکہ مفتاح اسمعیل کی جانب سے پلیڈر چودھری سفیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالتی عملے نے بتایا کہ جج ناصرجاویدرانا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل میں اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں چنانچہ ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔