مزید خبریں

بھارت اور پاکستان کی جامعات میں پہلی بار خواتین سربراہوں کا تقرر

نئی دہلی‘ لاہور (صباح نیوز) بھارت اور پاکستان میں100 سال پرانی2 بڑی درس گاہوں میں پہلی بار خواتین سربراہوں کا تقرر ہوا ہے۔ بھارت میں علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی نے123سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پروفیسر نعیمہ خاتون کو جامعہ کا وائس چانسلر منتخب کیا جبکہ دوسری طرف پاکستان میںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 160 سالہ تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹر شازیہ بشیر کو وائس چانسلر لگایا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی بھارت کی بڑی اور قدیم یورنی ورسٹیز میں شامل ہے۔اسی طرح جی سی یو لاہور کو قائم ہوئے160 سال ہو چکے ہیں اور ادارے کی تاریخ میں شازیہ بشیر پہلی خاتون ہوں گی جو بطور وائس چانسلر کام کریں گے۔ جی سی یو کے طلبہ اور اسٹاف نے ان کی تقرر کا خیر مقدم کیا ہے۔