مزید خبریں

اسپیشل برانچ کے اہلکار گٹکامافیا کے مددگار بن گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ کے احکامات کاالٹااثر،اسپیشل برانچ کے اہلکار نے گٹکامافیاپر’’ہاتھ‘‘رکھ دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جمشید تھانے کی حدود عثمانیہ کالونی میں اسپیشل برانچ کے اہلکار راو تسلیم کی سرپرستی میں بدنام زمانہ منشیات اور گٹکا ماوا فروش شہباز عرف واڑھی کھلے عام گٹکاماوہ فروخت کررہاہے۔ رائوتسلیم اعلیٰ افسران کے نام کااستعمال کرکے جمشید کوارٹرتھانے کے اہلکاروں کوخاموش کرادیتاہے جبکہ ایس ایچ او جمشید کوارٹر امتیاز حسین تاحال راو تسلیم کے کارناموں سے لاعلم ہیں جس کی وجہ تھانے کے اہلکاروں پرراوتسلیم کادباوہے۔ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ راوتسلیم جمشیدکوارٹرتھانے میں اپنامن پسند تھانیدارتعینات کراناچاہتاہے اس ہی لئے علاقے میں ایس ایچ اوکی بدنامی کیلئے گٹکاماوا فروخت کرارہاہے تاکہ آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس اگرکارروائی کرے توتمام معاملہ ایس ایچ اوکے سرجائے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت احکامات جاری کئے تھے اس کے باوجود جمشید تھانے میں تعینات اسپیشل برانچ کا اہلکار راو تسلیم جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ اسپیشل برانچ کی جانب سے ماضی میں بھی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے محکمے میں بوگس آئی آر جمع کرائی جاتی رہی ہیں ،من گھڑت اور جھوٹی آئی آ ر کے خلاف آئی جی کی جانب سے بغیر شواہد اور تحقیقات کے عملدرآمد نہ کیا جائے بلکہ ایسی آئی آر کے خلاف انکوائری کے حکما ت جاری کئے گئے تھے ۔