مزید خبریں

آئی ایس آئی افسران مجھ سے استعفا لینے آئے تھے، زاہد حامد

اسلام آباد ( آن لائن ) فیض آباد دھرنا کمیشن کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا بیان بھی سامنے آگیا، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید اور 2 افسران نے فیض آباد دھرنے کے دوران ان سے ملاقات کی اور استعفے کا کہا، 26 نومبر 2017ء کی شام آئی ایس آئی کے جونیئر افسران لاہور میں میرے گھر مجھ سے استعفا لینے آئے تھے۔ فیض حمید نے تجویز دی کہ مختصر وقت کیلیے استعفے پر غور کرسکتے ہیں؟۔ زاہد حامد نے کہا کہ فیض حمید سمجھتے تھے کہ کچھ عرصہ چھٹی پر بھی چلا جائوں گا تو ٹی ایل پی مطمئن ہو جائے گی ۔ زاہد حامد نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیشکش کی تھی مگر وہ ماننے کو تیار نہیں تھے سابق وزیراعظم نے کہا تھا حکومت توڑ دیں گے وزیرکو استعفا نہیں دینے دیں گے، جب پولیس ایکشن ناکام ہوا تو احساس ہوا واحد متبادل فوج کی مداخلت ہوگی جواچھی نہیں ہوگی۔