مزید خبریں

باڈہ : نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا

باڈہ (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں بابوری مکین 45 سالہ ذوالفقار گوپانگ ولد محمد پریل گوپانگ کو نا معلوم ملزمان جنت شادی ہال کے نزدیک گولیاں مار کر لہو لہان کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش تعلقہ ڈوکری اسپتال پہنچائی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ دوسری جانب مقتول کے بھائی حبدار گوپانگ کی فریاد پر عاشق علی ولد غلام نبی اور رمضان علی ولد غلام نبی پر کیس درج کرا دیا گیا، جبکہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی، یاد رہے کہ واقعہ پرانی دشمنی بتایا جا رہا ہے۔