مزید خبریں

کالج انتظامیہ کیجانب سے ہراساں کرنے پر معذور لڑکی کی مبینہ خودکشی

امٹیاری (نمائندہ جسارت ) ہالاگرلز کالج کی انتظامیہ کی جانب سے ہراساں اورمظالم کرنے پر معذور لڑکی ملازمہ نیحیدرآباد دریاء میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، مرحومہ کی لاش سے کالج انتظامیہ کی جانب سے ہراساں اور مظالم کرنے کا خط پولیس نے برآمد کرلیا، صوبائی وزیرتعلیم، سیکرٹری کالجز سے نوٹس لینے کامطالبہ، ہالامیں معذور کوٹہ پرایک ماہ قبل گرلز کالج ہالاکی گریڈٹو میں لیب اٹینڈنٹ بھرتی ہونے والی ایم اے پاس خدیجہ زکریہ میمن نے مبینہ طور حیدرآباد کے اکرم واہ میں چھلانگ مار کر خودکشی کرلی جس سے ایک پرس جس میں موبائل اور خط بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں گرلز کالج انتظامیہ کے مظالم اورانہیں ہراساں کرنے کے الزامات بتائے جارہے ہیں مرحومہ لڑکی کی لاش آبائی شہر ہالاپہنچادی گئی ،لڑکی کے بھائی نعیم میمن کاکہناتھاکے مرحومہ بہن کے پرس میں ایک خط ملاہے جس میں انہوں نے ہالاگرلز کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہراساں کرنے پر خودکشی کرنیکاالزام عائد کیا ہے ہمیں معلوم نہیں تھاکہ ہماری بہن کیساتھ اتنی بڑی ناانصافی ہورہی تھی ۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم، سیکرٹری تعلیم سے فوری گرلز کالج ہالاانتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے ۔