مزید خبریں

اینٹی کرپشن بھرتیوںکے تحریری نتائج کا اعلان کردیا گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں سب انسپکٹر بی پی ایس 14 کے تحریری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 117 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ مذکورہ پوسٹ کا تحریری امتحان روان سال جنوری میں سندھ کے مختلف مراکز پر منعقد ہوا، جس کے نتائج جاری کرنے کے بعد کامیاب امیدواروں کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔کامیاب امیدواروں کے مطلوبہ کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد زبانی امتحان کا اعلان کیا جائیگا، جس میں کامیاب امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی جائیگی۔ایس پی ایس ایس کی جانب سے مذکورہ محکمے میں سب انسپکٹر بی پی ایس 14 کی اسامی کے حوالے سے جاری کردہ نتائج میں صوبہ سندھ میں رائج کوٹہ کے تمام آئینی تقاضوں پر عمل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریری امتحان میں امیدواروں کے نمبر بھی سامنے لائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ معذور کوٹے پر ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔