مزید خبریں

پی ٹی سی ایل گروپ کا سال کی پہلی سہ ماہی کی آمدن میں14 فیصد اضافے کا اعلان

کراچی(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور پاکستان میں ایک بڑے ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ کنزیومر کے شعبے میں مضبوط کارکردگی تھی، جس میں فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا، اور بزنس سلوشنز کی ترقی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔