مزید خبریں

مبارک احمد کیس،ریویوپٹیشن سماعت کے لیے منظور

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے ریویو پٹیشن داخل کی تھی جو سماعت کیلیے سپریم کورٹ نے منظور کر لی ہے۔ہمیں قوی امید ہے کہ اس مسئلہ کی حساسیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ تمام مکاتب فکر کی متفقہ رائے کو ضروراہمیت دے گی۔مبارک احمد کیس میں جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے ریویو پٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کی تھی جو سماعت کیلیے سپریم کورٹ نے منظور کر لی ہے اور دو ہفتہ کے بعد اس کی سماعت رکھی ہے، صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس مسئلہ کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے مختلف مکا تب فکر کے اداروں سے رہنمائی طلب کی تھی جس کے پیش نظر ملی یکجہتی کونسل جو تمام مکاتب فکر کی اہم مذہبی جماعتوں کا ایک بہت بڑا اتحاد ہے، اس کی طرف سے ہم نے یہ ریویو پٹیشن داخل کی ہے ہمیں قوی امید ہے کہ اس مسئلہ کی حساسیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ تمام مکاتب فکر کی متفقہ رائے کو ضروراہمیت دے گی اور اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر کے قوم میں پائے جانے والے اضطراب اور بے چینی کو ضرور رفع کرے گی۔