مزید خبریں

تاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم سرزد کیا ، کھیلوں کیلیے مختص تیس سال کی محنت کو تیس منٹ میں برباد کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سید سبط حیدر اور کامران خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمہلیکس میں سالہا سال سے بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے تھے، سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے ،، وزارت داخلہ کیساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے، ایک جنگل کو کھیلوںکیلیے آباد کیا تھا، تیس سال کی محنت کو سی ڈی اے نے برباد کردیا۔سی ڈی اے نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی کارووائی کی ۔عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جس پر توہین عدالت کی کارروائی کرینگے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کے علم میں تمام معاملات ہیں۔