مزید خبریں

قومی ٹیم سے متعلق رات گئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی (سید وزیر علی قادری) عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ اور نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے سے متعلق ایک اہم اجلاس رات گئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ٹیم کے چنائو سمیت کئی امور زیر بحث آئے۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں بھی سفارشات پیش کیں۔ واضح رہے کہ کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے جو چہ مہ گوئیاں چل رہی تھیں وہ اب حقیقی روپ میں ہوتی نظر آرہی ہیںَ۔ اجلاس سے چند گھنٹے قبل محسن نقوی اور بابر اعظم کی ملاقات کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔