مزید خبریں

اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ جاری رکھاجائے‘ جماعت اسلامی خواتین

کراچی (پ ر)قرآن فکر وعمل کی کتاب ہے‘ قرآن سے رہنمائی لے کرہی فلاح ممکن ہے ‘ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے ‘ پاکستان میں اسلامی حکومت قائم کرکے ہی مسلمانو ں کی مدد ممکن ہے۔یہ بات کراچی رکن شوری نفیسہ رکن الدین نے ضلع غربی کے علاقے الخضرا سوسائٹی یوسی 1 میں دورہ تکمیل قرآن کے موقع پر خواتین سے خطاب میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ بنی اسرائیل جن جرائم کی وجہ سے اللہ کی معتوب قوم قرار پائی آج امت محمدی ؐانہی جرائم کا شکار ہے ‘ ان کا کہنا تھا کہ رجوع الی اللہ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ اللہ کو آخری وقت کی توبہ قبول نہیں۔ ہم اپنا احتساب کریں کہ آج کے مسلمان کا ایمان کیا ہے ؟کیا ہمارا ایمان فلسطینی بچے کے ایمان برابر بھی ہے؟مزید برآں انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ آخری سانس تک جاری رکھیں۔ پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام سے ہی دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی صحیح معنوں میں مدد کی جا سکتی ہے۔