مزید خبریں

گیس نرخوں میں اضافے پر وضاحت جاری

 

لاہور (آن لائن) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس نرخوں میں اضافے پر وضاحت جاری گئی ہے۔ترجمان کے مطابق گیس قیمت کا 94 فیصد حصہ گیس کے اخراجات جب کہ باقی ماندہ کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے۔ گیس کی کل قیمت کا محض 4فیصد آپریٹنگ اخراجات بشمول افرادی قوت پر مشتمل ہوتا ہے۔کمپنی کا موقف ہے کہ گیس خریداری کے تمام معاہدے امریکی ڈالر میں طے پاتے اور خام تیل/فرنس آئل کی قیمت سے منسلک ہوتے ہیں۔ ہر 6ماہ بعد مقامی گیس کی ویل ہیڈ پرائس میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے۔ موسم سرما میں مقامی گیس کی کمی کے باعث گھریلو صارفین کو آر ایل این جی سپلائی ناگزیر ہوچکی ہے۔سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی اوسط قیمت تقریبا 3,500روپے جبکہ گھریلو شعبے کی اوسط قیمت فروخت تقریبا 1,100 روپے ہے۔ گھریلو صارفین کو آر ایل این جی سپلائی کے باعث 231ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے اور یہی شارٹ فال گیس کی قیمت میں اضافے کا اہم سبب ہے۔