مزید خبریں

۔16لاکھ کی ڈکیتی کرکے فرار ہونےوالے ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے

حیدرآباد/مٹیاری(اسٹاف رپورٹر+نمائندہ جسارت)حیدرآباد و ہالا میں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں پولیس شہریوں کو تحفظ دینے مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ تھانہ بی سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر6میں کریانہ کی ہولسیل شاپ پر 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور دکاندار سمیت وہاں موجود خریداروںسے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ ہوسٹری تھانے کی حدود بہار کالونی دارالسلام سٹی میں دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔علاوہ ازیں ہالاکے درگاہ روڈ سے کنفیکشنری ایجنسی مالک سے دن دہاڑے 16 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے توشہریوں نے ان کاتعاقب کیا اورالائیڈ بینک کے قریب دو ملزمان کو دھرلیا۔شہریوںنے ملزمان کی لاتوں وگھونسوںسے خاطر تواضع کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کی شناخت عبدالشکور مہراور شہباز علی کے نام سے کی گئی پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے دوسری طرف ہالااور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں، سول سوسائٹی نے اظہار تشویش کرتے ہو ئے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔