مزید خبریں

ڈبلیو پی سی اے کے الیاس مصطفیٰ کی صحتیابی کےلئے دعا

سعودی عرب کے مغربی صوبہ کے سب سے بڑے شہرجدہ میں شائقین کرکٹ کی سب سے بڑی اور منظم تنظیم ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے جنرل سیکریٹری اورجدہ میں کرکٹ کے ممتاز آرگنائزر ” الیاس مصطفیٰ ” شدید علالت کے باعث گذشتہ دنوں بقشان ہاسپٹل میں داخل تھے۔ ان پر فالج کا اٹیک ہوا تھا۔ لیکن اب اللہ کے فضل و کرم سے شفاء یاب ہوکر اپنے گھرمنتقل ہوگئے ہیں۔ الیاس مصطفیٰ 4دہائیوں سےزائد عرصہ سے جدہ میں مقیم ہیں۔ اس دوران انھوں نے ملازمت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے کھیل سے بھی اپنی دلچسپی برقرار رکھی اور ایک بہترین منتظم (آرگنائزر) کی حیثیت سے انھوں نے سعودی کرکٹ کی ترقی و ترویج کے لئے ڈبلیو پی سی اے کے پلیٹ فارم سے ایسی خدمات انجام دیں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کرکٹ کے حوالے سے انھیں ہمیشہ سے اہمیت حاصل تھی، ہے اور رہے گی (انشاء اللہ)۔ معروف سینئر صحافی سید مسرت خلیل نے ہفتہ کی شام الیاس مصطفیٰ سے ان کے گھر جاکرعیادت کی اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔ انھوں نے تمام دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد مکمل صحتیابی کے لئے صدق دل سے بارگاہ الہی میں دعا کریں۔